خیبر پختون خوا میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں 4افغان دہشت گرد ہلاک

پشاور:خیبر پختون خوا میں جمعہ کے روز سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں چار مشتبہ افغان دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔یہ تصادم مہمند ایجنسی کے خویزائی تحصیل میں ہوا جو کہ افغانستان کی سرحد سے متصل ہے۔
ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی کے خوزئی علاقہ میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کر دیا ۔وہاں تعینات سلامتی دستوں نے فوری جوابی کارروائی کی جس میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
مہمند ایجنسی افغان سرحد کے قریب واقع پاکستان کے ان سات قبائلی خطوںمیں سے ایک ہے جہاں فوج ایک عشرے سے زائد عرصہ سے القاعدہ اور طالبان سے وابستہ انتہاپسندوں سے نبرد آزما ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: four suspected afghan terrorists killed in mohmand in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply