پاکستان میں 4افغان جاسوس پکڑے گئے

اسلام آباد: پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے سلامتی دستوں نے بلوچستان میں جاسوسی کرنے کے شبہ میں 4افغانوں کو گرفتار کر لیا۔ بلوچستان میں حکومتی اہلکاروں نے مقامی ذرائع ابلاغ سے کہاکہ پیشین ضلع کی حدود میں سیکورٹی فورسز نے کم از کم12افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں چار افغان ہیں۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار شدگان کے پاس سے افغانستان کے پاسپورٹ پائے گئے۔تاہم اہلکاروں نے اپنے گرفتار افغانوں کے خلاف اپنے دعوؤں اور جاسوسی کے الزامات کے حوالے سے تفصیل نہیںبتائی۔حکام نے صرف اتنا بتایا کہ چاروں افغان باشندے سرخاب پناہ گزیں کیمپ میں کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے۔
یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے سلامتی دستوں نے افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطہ رکھنے کے الزام میں افغان شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

Title: four suspected afghan spies arrested in balochistan pak officials claim | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply