پاکستان میں ایک میجر سمیت4فوجی خودکش حملے میں ہلاک

اسلام آباد: پاکستان کے شورش زدہ شمال مشرقی علاقے میں افغانستان کی سرحد کے نزدیک آج ایک خود کش حملہ کیا گیا ، جس میں چار پاکستانی فوجیوں کی موت ہو گئی۔فوج نے بتایا کہ فوجی حکام کو اس علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد فوج نے تلاشی مہم شروع کی، اسی دوران ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ کرکے خود کو اڑا لیا۔
اس واقعہ میں ایک فوجی افسر اور تین فوجی جوان ہلاک ہو گئے۔ پاکستان کے نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ افغان سرحد سے متصل شمالی علاقوں میں دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ یہ علاقہ تیزی سے دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔دھماکہ میں دونوں خود کش بمبار بھی مارے گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four pakistani army personnel killed in suicide attack in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply