کراچی میں جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے سے چار سگے بھائی ہلاک

کراچی: کراچی میں ایک اندوہناک سانحہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد دم گھٹنے سے موت کی آغوش میں پہنچ گئے۔موصول اطلاع کے مطابق یہ چاروں سگے بھائی تھے۔بلوچستان کے شہر پیشین سے مزدوری کرنے کراچی آئے تھے۔چونکہ رات کو بجلی منقطع ہو گئی تھی اس لیے گرمی سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ چاروں بھائی جنریٹر چلا کر سو گئے ۔لیکن کوئی کھڑکی یا دروازہ کھلا نہ ہونے کے باعث جنریٹر سے نکلنے ولا دھواں اور بخارات اندر ہی جمع رہے جس سے ان چاروں کا دم گھٹ گیا۔ ان چاروں کی شناخت انور ، عثمان ، عمر اور حمزہ کے طور پر کی گئی ہے۔واضح ہوکہ شہر میں طوفانی بارشوں کے بعد شہر میں12تا18گھنٹے بجلی نہیں رہتی۔شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی ناقص وائرنگ اور جگہ جگہ ننگے تار ٹوٹ کر گرنے کرنٹ لگنے اور بارش سے متعلقہ کئی دیگر حادثات میں12افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تازہ سانحہ میں دیفنس ہاو¿سنگ اتھارٹی میں خیابان شہباز روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار بجلی کے تاروں کی زد میں آجانے سے ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four of a family suffocate to death from generator fumes in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.