لاہور کے ایک مکان میں آتشزدگی سے ایک ہی کنبہ کے چار افرادہلاک

لاہور: یہاں کے ستو کیتلا علاقہ میں ایک مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے کم از کم چار افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ہلاک شدگان میں دو بچے اور ان کے والدین شامل ہیں۔موصول اطلاع کے مطابق دونوں میاں بیوی خانگی ملازمین تھے اور سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھے۔
واپڈا ٹاو¿ن کے ایک رہائشی عمارت کے سرونٹ کوارٹر میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم وہاں پہنچیں اور جب تک آگ پر قابو پایا جاتا اندر موجود چاروں افراد زندہ جل کر ہلاک ہو چکے تھے۔
ریسکیو ٹیم کو ان کی صرف جلی لاشیں ہی مل سکیں۔ہلاک شدگان کی شناخت 30سالہ سرفراز۔ اس کی بیوی30سالہ صبا ۔6سالہ بیٹی آمنہ اور تین سالہ بیٹے شیر محمد کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four of a family killed in fire incident in lahore in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply