توہین رسالت معاملہ میں چار ملزمین کے خلاف فرد جرم عائد

اسلا م آباد(یو این آئی)پاکستان میں توہین رسالت سے متعلق مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں 4 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ یہاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے ساتھ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کویہ ہدایت بھی کی کہ وہ ملزمان کے خلاف ثبوت پیش کریں۔یہ اطلاع آن لائن پاکستانی میڈیا نے دی ہے۔
بعد ازاں مقدمے کی سماعت 25 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔ روزنامہ ڈان کے مطابق چاروں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جن پر سوشل میڈیا پر توہین رسالت سے متعلق مواد شائع کرنے کا الزام ہے۔اس مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت ایک ملزم[ کالج پروفیسر] کی ضمانت کی اپیل مسترد کرچکی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four indicted for publishing blasphemous material in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply