پاکستان میں4خونخوار دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

اسلام آباد: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ا(آئی ایس پی آر) نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ فوجی عدالتوں میں مقدمے کی سماعت کے بعد دہشت گردی کے حوالے سے بھیانک ورداتیں کرنے کے مجرم قرار دیے گئے چار خطرناک دہشت گردوں کو خیبر پختون خوا میں پھانسی دے دی گئی۔
ان چاروں نے غیر فوجیوں کے قتل، تعلیمی ادارے تباہ کرنے ، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والوں اور شیدو شریف ہوائی اڈے پر حملے کرنے کا اقبال جرم کر لیا تھا۔
ان چاروں کی شناخت بخت امیر ولد امیر زریں ، اصغر خان ولد احمد جان،محمد نواز ولد گل محمد اور مشتاق احمد ولد محمد معراج کے طور پر کی گئی ہے۔

Title: four hardcore terrorists tried by military courts hanged ispr | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply