کراچی کے لیاری میں رینجرز کے ساتھ مسلح تصادم میں4انتہاپسند ہلاک

کراچی: لیاری کے علی محمد محلہ میں اس وقت کم از کم4مشتبہ انتہا پسند مارے گئے جب ایک گرینیڈ حملہ میں ایک رینجر کی ہلاکت کے بعد بدھ کو علی الصباح علاقہ میں تلاش مہم کے دوران انتہاپسندوں اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اس سے قبل منگل کی شب رینجرز کی ایک گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ اس پر گرینیڈ سے حملہ کیا گیا جس میں ایک رینجر ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
اس حملہ میں ایک انتہا پسند بھی مارا گیا اور اس کے پاس سے دستی بموں کے علاوہ ایک 9ایم ایم کی پستول اور کارتوس ملے۔اس حملہ کے بعد جب منھ اندھیرے رینجرز دہشت گردوں کی تلاش میں سرگرداں تھے کہ وہاں روپوش دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔لیکن رینجرز نے جوابی فائرنگ کی جس میں چار انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔
ان کے پاس سے چار کلاشنکوف رائفلیں برآمد ہوئیں۔ علی محمد محلہ کے زکری پاڑہ مین خوف و ہراس پھیل جانے کے باعث رینجرز اور پولس کی ایک بڑی تعداد علاقہ میں تعینات کر دی گئی ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four alleged militants killed in lyari in operation following grenade attack in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply