نواز شریف کوالعزیزیہ اسٹیل ملزکا مالک ثابت کرنے کا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ملا: واجد ضیاء

اسلام آباد: پنامہ گیٹ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور اہم سرکاری گواہ واجد ضیاءنے کہا کہ دوران تحقیقات انہیں ایسی کوئی شہادت نہیں ملی جس سے ثابت ہوتا ہو کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز کے مالک ہیں۔

یہ بیان اس وقت آیا ہے جب سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ ریفرنس میں استغاثہ کے اہم گواہ سے جمعرات کو جرح شروع کی۔ اس سے قبل ضیاءاحتسابی عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو حاضر ہو کر شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز دونوں میں اپنا بیان ریکارڈ کر اچکے ہیں۔

شریف خاندان میں سے نواز شریف اور ان کے دونون بیٹے حسن اور حسین تینوں معاملات میں ملزم ہیں جبکہ بیٹی مریم اور داماد ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدرصرف ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزم بنائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف تینوں کرپشن کیسز کو انجام تک پہنچانے کے لیے دی گئی مدت میں 9جون تک توسیع کر دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Found no documents showing nawaz as owner of al azizia steel mills wajid zia in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply