پاکستان کے سابق وزیر اعظم کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو اس وقت پاکستان سے باہر جانے سے روک دیا گیا جب ان کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں پایا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گیلانی منگل کے روز لاہور سے جنوبی کوریا پرواز کرنے کے لیے،جہاں انہیں ایک کانفرنس میں شرکت کرنا تھی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچے تو امیگریشن کاؤنٹر پر انہیں بتایا گیا کہ چونکہ انکا نام ایکزٹ کنٹرول فہرست میں درج ہے اس لیے وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔

وہ تھائی ایرویز کی ٹی جی 346-پرواز سے تھائی لینڈ کے دارالخلافہ بنکاک جانے والے تھے۔ پاکستان کے انسداد بدعنوانی ادارے قومی احتساب بیورو نے ستمبر میں ایک غیر قانونی تشہیری مہم کے ناجائز استعمال پر جس میں حکومتی خزانے کو بھاری نقصان ہوا تھا گیلانی اور کئی دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس درج کیا تھا۔

ہوائی اڈے پر انہوں نے میڈیا کو بذریعہ فون بتایا کہ وہ پاکستان سے فرار ہونے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہاکہ انتقام کی راہ اختیار کرنا وزیر اعظم عمران خان کے حق میں اچھا نہیں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former pm yousaf raza gilani stopped from leaving the country in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.