ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج ہوتے ہی پرویز مشرف علاج کے لیے دوبئی روانہ

کراچی:سابق صدر ریٹائرڈجنرل پرویز مشرف ایکزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے اپنا نام حذف کیے جانے کے چند گھنٹے بعد جمعہ کی صبح دوبئی روانہ ہو گئے۔انہوں نے اپنی روانگی سے قبل ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ” میں ایک سپاہی ہوں اور مادر وطن سے محبت کرتا ہوں۔
میں چند ہفتوں یا مہینوں میں واپس آجاو¿ں گا“۔سابق صدر نے اپنے خلاف معرض التوا میں پڑے تمام مقدمات کا سامنا کرنے کاعہد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں ہونے والے تغیرات سے خود کو الگ نہیں رکھتے اور اپنی واپسی کے بعد سیاست میں سرگرم حصہ لوں گا۔ ریٹائرڈ جنرل نے مزید کہا کہ وہ برسوں پرانے اپنے مرض کے، جو بہت زیادہ بڑھ گیا ہے، علاج کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں۔
جمعرات کو وزیر داخلہ نثار علی خان نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیاتھا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ مشرف کے غیر ملکی سفر پر عائد پابندی ہٹا لیے جانے کے بعد حکومت نے انہیں بغرض علاج بیرون ملک کا سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔نثار نے یہ بھی کہا کہ پرویز مشرف نے عدالت میں چل رہے اہنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کرنے کا وعدہ کیا اور چھ ہفتوں میں واپسی کا وعدہ کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former military ruler musharraf leaves pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply