رحمٰن ملک بے نظیر قتل کیس میں گواہوں کی فہرست سے خارج

رحمٰن ملک بے نظیر قتل کیس میں گواہوں کی فہرست سے خارج
اسلام آباد: بے نظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ نے ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف اہم گواہ سنیٹر رحمٰن ملک کو متواتر تیسری بار سماعت کے دوران عدالت سے غیر حاضر رہنے کے باعث انہیں گواہوں کی فہرست سے نکال دیا۔رولپنڈی میںایک انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے مسٹر ملک کو سمن جاری کیا تھا کہ وہ اپنا بیان قلمبند کرانے کے لیے 8فروری کو عدالت میں حاضر ہوں۔لیکن ملک اس تاریخ کو حاضر نہیں ہوئے۔ اس کے بعد 10فروری کو بھی وہ پیش نہیں ہوئے تو عدالت نے انہیں مزید مہلت دی اور15فروری کو پیش ہونے کہا ۔ لیکن جب 15فروری کو اے ٹی سی جج محمد ایوب خان مرتھ نے پیر کے روز مقدمہ کی کارروائی شروع کی تو استغاثہ نے عدالت کو مطلع کیا کہ سنیٹر پھر عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔اس کے بعد استغاثہ نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ کارروائی جاری رکھے کیونکہ وہ گواہوںکی فہرست سے رحمٰن ملک کا نام حذف کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ جنرل مشرف کے خلاف پانچویں گواہ ہیں۔