سابق چیف جسٹس نصیر الملک نگراں وزیر اعظم ہوں گے

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس نصیر الملک کو پاکستان کا نگراں وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا۔ حزب اختلاف کے قائد خورشید شاہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ،جن کی حکومت کی میعاد31مئی کو ختم ہو رہی ہے، ملاقات کے بعد کیا۔شاہ نے کہا کہ جسٹس نصیر کا انتخاب ان میں خوبیوں کی بنیاد کیا گیا ہے۔

لیکن یہ وضاحت بھی کہ کسی کا نام ناقابل اعتماد کہہ کرمسترد نہیں کیا گیا ۔ بلکہ سب کی خوبیوں کو اجاگر کیا گیا تھا اور اس میں جسٹس نصیر کا پلڑا بھاری تھا ۔ہم نے اپنی تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لیااور پھر ان کے نام پر حتمی فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعظم عباسی نے کہا کہ ہر نام پر غور وخوض کیا گیا اور آخر میں ان کے نام ہپر اتفاق رائے پایا گیا۔

جسٹس نصیر الملک وہ شخصیت ہے جس پر کوئی انگشت نمائی نہیں کر سکتا۔جس وقت2014میں جسٹس ملک نے پاکستان کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا تھا تو قانونی برادری کے افراد نے کہا تھا کہ ان کا تقرر عدالت میں عزت ،وقار، احترام اور متانت کا باعث بنے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former cjp nasirul mulk to be caretaker pm shah in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply