فضل الرحمٰن نے سندھ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا

فضل الرحمٰن نے سندھ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیاکراچی: سندھ کے سابق چیف سکریٹری فضل الرحمٰن نے صوبہسندھ کے کارگذار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

فضل تحلیل شدہ سندھ اسمبلی میںحکمراں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پوری حزب اختلاف کے متفقہ امیدوار تھے۔ گورنرمحمد زبیر نے گورنر ہاو¿س میں آئین کی دفعہ 224کے تحت فضل الرحمٰن کو حلف دلایا۔تقریب میںرخصت پذیر زیر اعلیٰ مراد علی شاہ ، سیاسی پارٹیوں کے اراکین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بالا بشمول انسپکٹر جنرل سندھ اے ڈی خواجہ نے شرکت کی۔توقع ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ آئندہ دو چا روز میں کابینہ کے اراکین کے نام گورنر کو بھیج دیں گے۔

جمعہ کے روز مراد علی اور حزب اختلاف کے رہنما خواجہ اظہار الحسن، متحدہ قومی تحرک پاکستان کے فضل سبزواری، وزراءمکیش چاو¿لہ اور نصیر شاہ ڈھائی گھنٹے کے تبادلہ خیال کے بعد فضل الرحمٰن کے نام پر متفق ہو ئے تھے ۔فضل الرحمٰن 2007تا2010 سندھ کے چیف سکریٹری کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔حزب اختلاف نے بھی نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے فضل الرحمٰن کا نام تجویز کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former chief secretary fazalur rahman takes oath as sindhs caretaker cm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply