پاکستان کے سابق آڈیٹر جنرل اختر بلند رانا کو چھ ماہ کی سزائے قید

اسلام آباد: سینیئر سول جج شبر بھٹی نے پاکستان کے سابق آڈیٹر جنرل اختر بلند رانا کو اپنی کناڈیائی شہریت چھپانے کے جرم میں چھ ماہ کی سزائے قید سنائی ہے۔ سزا سنائے جانے کے فوراً بعد وفاقی تفتیشی ایجنسی(ایف آئی اے) نے انہیں عدالت میں ہی حراست میں لے لیا۔
اپنا کناڈیائی پاسپورٹ ظاہر نہ کرنے پرایف آئی اے کی شکایت پر ان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔سپریم کورٹ جوڈیشیل کونسل نے بھی انہیں غیر قانونی اقدام کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former auditor general gets six month jail term in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply