پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شریف الدین پیر زادہ انتقال کر گئے

اسلام آباد:پاکستان کے معروف قانون دان اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شریف الدین پیرزادہ کا طویل علالت کے بعد جمعہ کو انتقال ہو گیا وہ94سال کے تھے۔ مرحوم کافی عرصے سے علیل اور زیر علاج تھے ، انکی نماز جنازہ ان کے امریکہ میں مقیم بیٹے کی آمد کے بعد ہفتہ کو انکی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مرحوم شریف الدین پیرزادہ کا قانون کے شعبے میں ایک بڑا نام تھا اور سیاست میں بھی کچھ عرصہ کے لیے دلچسپی لیتے رہے، اس لیے وہ ایک دور میں وفاقی وزیر قانون بھی رہے، وہ پاکستان بننے کی تحریک میں بھی بڑے جوش وجذبے سے حصہ لیتے رہے۔
انہوں نے اپنی وکالت کے شعبے میں اہم حکومتی اور سیاسی شخصیات کے کیسز کی بھی پیروی بھی کی اور ان کیسز کی پیروی سے ہی انکو ملکی سطح پر پہچان ملی، جبکہ شریف الدین پیرزادہ کے سوگ میں عدالتی امور روک دیئے گئے ہیں اور اہم مقدمات کی سماعت ججز اپنے چیمبرز میں کریں گے۔
واضح رہے کہ مرحوم شریف الدین پیرزادہ سینئر قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اٹارنی جنرل اور سابق صدر ایوب خان کے دور میں وزیر خارجہ بھی رہے۔انہوں نے 1977میں فوجی انقلاب کے بعد جنرل ضیاءالحق اور پھر پرویز مشرف کی ایمرجنسی کا قانونی فرمان خود لکھا تھا۔بعد ازاں انہوں نے ضیا اور مشرف کے مقرر کردہ ججوں کے حلف نامے تیار کیے۔ان کی خدمات کے اعتراف میں1998میں انہیں نشان امتیاز سے سرفراز کیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former attorney general sharifuddin pirzada passes away in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply