پاکستانی سفیر متعین لندن کو غیر ذمہ دارانہ حرکت کی وضاحت کرنے پاکستان آنے کی ہدایت

لندن: وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق پاکستانی سفیر متعین یو کے صاحبزادہ احمد خان کو لندن میں ایک تقریب انعامات میں غیر ذمہ دارانہ حرکت کی وضاحت کرنے کے لیے پاکستان بلا لیا گیا۔

اس تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر متعین یو کے صاحبزادہ خان کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا میں طشت از بام ہوجانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی نے سخت نوٹس لیا اور فوراً ہائی کمشنر کو وضاحت کرنے کے لیے پاکستان آنے کی ہدایت کی۔

یہ واقعہ 9ستمبر کا ہے ۔جس میں ایک تقسیم انعامات تقریب میں انعام جیتنے والے کا نام پکارنے کے لیے انہیں اسٹیج پر بلایا گیا تھا۔ اسی کی ویڈیو سوشل میدیا پر بار بار دکھائی جا رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Foreign minister summons diplomat back to pakistan to explain irresponsible activities in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply