پاک ۔ہندامن مذاکرات کے لیے بان کی مون کی ثالثی کی پیشکش کا پاکستان نے خیر مقدم کیا

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے ہندوستانی کشمیر میں ایک کشمیری انتہا پسند کی ہلاکت کے خلا ف وادی میں پھوٹ پڑنے والے فسادات کے بعد دونوں ملکوں میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان پاک ۔ہندامن مذاکرات کے لیے اقوام متحدہ کے سربراہ بان کیمون کی ثالثی کی پیش کش کا خیر مقدم کیا۔
خارجہ ترجمان نفیس زکریا نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ اقوام متحدہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاملہ میں مداخلت کرے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی عمل آوری کرانے میں اپنا رول ادا کرے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دزارک نے کل اخباری نمائندوں سے کہا تھا سکریٹری جنرل برصغیر کے دونوں ملکوں کے درمیان مصالحت کرانے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی کھلی پیش کش کر رہے ہیں لیکن وہ ثالثی اسی صورت میں کرسکتے ہیں جبکہ ان دونوں متعلقہ فریق اس پر اپنی رضامندی دے دیں اور ثالثی کرانے تیار ہوں۔
خارجہ ترجمان نے ہندوستانی حکومت کے اس خیال کو خارج کر دیا کہ ہندوستانی کشمیر میں پھیلی بے چینی و اضطراب داخلی معاملہ ہے اور تشدد کی لہر اور ہندوستانی سیکورٹی فورسز کے ذریعہ کشمیریوں پر توڑے جانے والے مظالم کی بھی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا داخلی معاملہ نہیں ہے اسے اقوام متحدہ بھی دونوں ملکوں کے درمیان متنازع تسلیم کرتی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fo welcomes un chiefs offer for pak india mediation over kashmir issue in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply