سڑک حادثہ میں پاکستانی نوجوان کی ہلاکت پر امریکی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی

اسلام آباد: اتوار کو خارجہ دفتر نے امریکی سفیر متعین پاکستان ڈیوڈ ہیل کو طلب کر کے اسلام آباد میں ایک سڑک حادثہ میں ایک پاکستانی شہری کی ہلاکت کے خلاف سخت احتجاج درج کرایا۔
واضح ہو کہ ایک روز قبل ایک تیز رفتار ای یو وی نے ،جسے اسلام آباد میں امریکی سفار خانہ میں دفاع و فضائی اتاشی کرنل جوزف ایمینیو ہال ڈرائیو کر رہے تھے، ایک ٹریفک سگنل پرلال بتی پھلانگ کر ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی تھی۔
جس میں عتیق بیگ نام کا ایک شخص سر میں شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک اور اس کا کزن راحیل احمد زخمی ہو گیا تھا۔سفیر نے اس حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ حادثہ کی تحقیقات میں سفارت خانہ ہر ممکن تعاون کرے گا۔22سالہ عتیق بیگ کی دوستوں اور رشتہ دارںکی کثیر تعداد کی موجودگی میںتدفین عمل میں آئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fo summons us ambassador over death of biker in accident involving american diplomat in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply