پاک ۔بنگلہ سفارتی جنگ میں اب پاکستانی وزارت خارجہ میں بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ایک دوسرے کے سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی کے باعث چھڑی سفارتی جنگ نے اس وقت مزید شدت اختیا ر کر لی جب پاکستان کی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر متعین بنگلہ دیش کے توسط سے ارسال کیے گئے احتجاج نامہ میں استعمال کیے گئے سخت لہجہ پر بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو طلب کر کے ان سے احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ ڈھاکہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ڈالی گئی تھی جس میں مجیب الرحمٰن کے حوالے سے ایک انٹرویو دکھایا گیا تھا کہ وہ پاکستان سے علیحدگی نہیں بلکہ خود مختاری چاہتے تھے۔اس ویڈیو سے حکومت بنگلہ دیش چراغپا ہو گئی اور اس نے اسے تاریخ کو مسخ کر کے پیش کرنے کی بات کہی۔
لیکن بنگلہ دیش نے اس پر احتجا میں جو پاکستانی ہائی کمشنر کو جو احتجاج نامہ دیا گیا اس میں صاف لفظوں میں کہا گیا کہ بنگا بندھو شیخ مجیب الالرحمٰن کی زیر قیادت طویل جدو جہد آزادی16دسمبر 1971کو بنگلہ دیش کی آزادی پر منتج ہوئی اور نتیجہ میںپاکستان نے16دسمبر 1971کو ہتھیار ڈال دیے۔
بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر سے کہا گیا کہ ڈھاکہ میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کا ذمہ دار نہیں ہے یہ کسی نامعلوم شخص کی حرکت ہے۔بنگلہ دیشی سفیر سے یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان1974کے اس سہ فریقی معاہدہ کی روشنی میں، جس میں کہا گیا ہے کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر نیا آغاز کیا جائے، دو طرفہ دوستانہ تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fo summons envoy over dhakas offensive protest note in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply