خارجہ دفتر نے غزنی پر طالبان کے حملہ میں پاکستانیوں کی مدد شامل ہونے کی تردید کی

اسلام آباد:پاکستان کے دفتر خارجہ نے ان الزاما ت کی تردید کی ہے کہ حال ہی افغانستان کے شہر غزنی میں ہوئے حملے میں پاکستانی شہریوں نے طالبان کی مدد کی تھی۔

خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے افغان حکام اور دیگر کے عائد کردہ الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ ان رکیک الزامات کا کوئی ثبوت نہیں پیش کیا گیا اور ہم ان بے بنیاد الزامات کو خارج کرتے ہیں۔

گذشتہ جمعہ کو تقریباً1000طالبان غزنی شہرمیں گھس گئے تھے اور انہیں پانچ روز کی جدوجہد کے بعد پسپا کیا گیاتھا۔ افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی نے کہا تھا کہ غزنی حملہ طالبان نے غیر ملکی بشمول پاکستانیوں کی مدد سے کیا ہے۔

مزید برآں نیو یارک ٹائمز نے خبر دی کہ افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان طالبان کو غیر ملی حمایت حاصل تھی اور اس میں مدد کرنے والوں میں پاکستانی، چیچنیائی اور القاعدہ سے وابستہ عناصر بھی شامل تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fo rejects charges pakistanis aided taliban in ghazni in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply