ایل او سی پر ہندوستانی فائرنگ میں 7 پاکستانی فوجی ہلاک : آئی ایس پی آر

اسلام آباد:انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اتوار کی شب لائن آف کنٹرول پر سرحد پار سے فائرنگ میں سات پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آرکے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے بھیم بر سیکٹر میں ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر تے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں سات پاکستانی فوجی شہید ہو گئے۔
بیان کے مطابق پاکستانی فوجویں نے بلا اشتعال ہندوستانی فائرنگ کا جواب دیا اور اس میں ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔دریں اثنا خارجہ دفتر نے ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بامبے والے کو طلب کر کے ایل او سی کے اس پار فائرنگ میں سات پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج درج کرایا۔
خارجہ ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ ہندوستان کو جنگ بندی کی خلاف ورزی فوراً بند کردینی چاہئے اور حقیقی کنٹرول لائن سے متصل علاقوں کے رہائشیوں کو نشانہ بنانے سے اجتناب برتے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fo lodges protest with indian high commissioner in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply