پاکستانی کمپنیوں کے خلاف امریکی کارروائی کا استحصال کرنے والوں کو پاکستان کا انتباہ

اسلام آباد: جوہری تجارت میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر سات پاکستانی کمپنیوں کے خلا ف کارروائی کرنے کے ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان نے ملک کے بدخواہوں کو اس معاملہ کا استحصال کرنے کے خلاف انتباہ دیا ہے۔
خارجہ دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ جن کمپنیوں کی بات ہو رہی ہے وہ نجی زمرے کی ہیںاور خارجہ دفتر امریکی فیصلہ کا باعث بننے والے عاومل و عواقب کوبہتر طریقہ سے سمجھنے کے لیے امریکہ اور مذکورہ کمپنیوں سے معلومات چاہ رہا ہے۔
فیصل نے کہا کہ ہم اس معاملہ کی غیر ضروری سیاسی رنگ آمیزی کے خلاف انتباہ دیتے ہیں اور پاکستان کے ناقدین کو ان کوششوں کو خارج کرتے ہیں جو ان کمپنیوں کے گرے لسٹ میں اندراج کو پاکستان کے عدم توسیع اسلحہ کی معتبریت کے خلاف رائے دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے جوہری تجارت میں ملوث پاکستان کی سات کمپنیوں کو اس فہرست مٰن شامل کر لیا ہے جن سے امریکی قومی سلامتی اور پالیسی مفادات کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔

Title: fo cautions detractors against exploiting us listing of pakistani firms in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply