افغانستان ہندوستان کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے:خارجہ ترجمان

اسلام آباد: ریڈیو پاکستان کے مطابق خارجہ ترجمان نفیس زکریا نے افغانستان سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے۔خارجہ ترجمان نے ہفت روزہ بریفنگ میں کہا کہ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان دوستی اور دفاعی تعاون سے پاکستان کونقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔
ہند افغانستان ساز باز کے حوالے سے خارجہ ترجمان کا بیان اس رپورٹ کے دو روز بعد آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندوں سے نمٹنے کے لیے ہندوستان افغانستان کو مزید اسلحہ بہم پہنچائے گا۔واضح رہے کہ ہندوستان گذشتہ پندرہ سال کے دوران افغانستان کو تقریباً 2ارب ڈالر سے زائد کی امداد دے چکا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fo asks afghanistan to refrain india from using its soil against pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply