کراچی میں مسلکی دہشت گردی میں ملوث پانچ غیر ملکی تربیت یافتہ گرفتار

اسلام آباد: پاکستان میں پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں مسلکی تشدد میں ملوث پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ محکمہ نے سول لائنس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثنااللہ عباسی نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن پر فرقہ وارانہ بنیاد پر علمائ، ڈاکٹروں اور ممتاز شخصیات کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پانچوں اب عید الاضحےٰ سے پہلے مذہبی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارہے تھے۔ ڈاکٹر عباسی نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے لوگوں پر مفتی غلام اکبر، مفتی کامران حسین، حافظ محمد ساجد، ڈاکٹر فضل الرحمن، مولانا یاسر اور دیگر کے قتل میں شامل ہونے کے الزام ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ گرفتار لوگ غیر ممالک کے تربیت یافتہ ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five suspected foreign trained militants arrested in karachi ctd in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply