آفتاب احمد کی حراستی موت کے معاملہ میں رینجرز کے پانچ اہلکار گرفتار

کراچی:سندھ رینجرز کے زیر حراست متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈینیٹر آفتاب احمد کی پراسرار موت کے معاملہ میں رینجرز کے پانچ اہل کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔سندھ رینجرز نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ آفتاب احمد کی موت افسوسناک ہے اور اس کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان پانچوں کو ان کے خلاف ابتدائی تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر تقاضہ ہوا تو ان گرفتار پولس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا جائےگا۔رینجرز کے ذرائع نے کہا کہ آفتاب احمد کی حراستی موت میں ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ یہ گرفتاریاں جنرل راحیل شریف کے اس حکم کے بعد عمل میں آئی ہیںجو انہوں نے معاملہ کی تحقیقات کے لیے دیا تھا۔مشکوک رینجرز افسروں کو معطل کرتے ہی معاملہ کی تحقیقات شروع ہو گئی۔ احمد رینجروں کے ہاتھوں گرفتاری کے دوسرے روز ہی مرگیاتھا ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five rangers officials held over custodial death of aftab ahmed in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply