پاکستان مسلم لیگ نواز کے 5قانون ساز نے استعفیٰ دے دیا

لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے خلاف حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کے جانے کے خلاف پاکستان مسلم لیگ نواز کے پانچ قانون سازوں نے استعفیٰ دےدیا۔قومی اسمبلی کے دو اراکین ڈاکٹر نثار احمد جٹ اور غلام بی بی بھروانانے اور پنجاب اسمبلی کے تین اراکین مولانا رحمت اللہ۔ خان محمد بلوچ اور نظام الدین سیالوی نے، جو کہ سابق سینیٹر پیر حمید الدین سیالوی کے بھتیجے ہیں، نظام الدین کے پرسنل سکریٹری کے وسط سے اپنے استعفے متعلقہ سکریٹریٹ کو بھیج دیے۔واضح رہے کہ ایک ٹی وی شو میں ملک میں احمدیوں کی حیثیت کے حوالے سے رانا ثناءاللہ کے خیالات سے ایک بڑے طبقہمٰں شدید ناراضگی پھیل گئی تھی۔

Title: five pml n lawmakers formally submit resignations over inaction against sanaullah | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply