ناٹو کے ہوائی حملے میں چار پاکستانیوں سمیت 30 ہلاک

اسلام آباد: افغانستان کے ہیلمند صوبے میں گذشتہ دو دنوں میں ناٹو طیاروں کے ہوائی حملوں میں 30 افراد ہلاک اور لاتعداد زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں چار پاکستانی شہری شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کی رات کو منشیات کے اسمگلروں کو نشانہ بناکر یہ حملے کئے گئے۔ اسمگلروں کا گروہ قافلہ کی شکل میں افغانستان۔ پاکستان کی سرحد کے نزدیک ایک افغان علاقے بند تیمورسے گزر رہا تھا تبھی یہ حملہ کیا گیا۔
اسمگلروں کے پاس منشیات کا بڑا ذخیرہ تھا جسے لے کر وہخطہ میں ہیروئن کی تجارت کی منڈی سمجھے جانے والے گیریدی جنگل کے راستے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
کچھ ہلاک شدگان کی شناخت پیر محمد، محمد عیسیٰ، مظہر خان، قادر، کمال، بخت محمد، حسن، لالو،دلدار ، عبد الواحد اور بختیار کے طور پر ہوئی ہے۔ باقیوں کی لاش اس بری طرح مسخ ہو گئی ہے کہ شناخت مشکل ہو گئی ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five pakistanis among 30 killed in afghan nato air strike in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply