پاکستان کے ایک گاؤں میں غنڈوں نے گھر میں گھس کر حلوائی اور اس کے بیوی بچوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

سرگودھا: جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں سرگودھا کے مضافات میں واقع ایک گاؤں میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک گھر میں گھس کر کنبہ کے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق نامعلوم حملہ آور محمد طفیل نام کے حلوائی کے گھر میں گھس گئے اور حلوائی اس کی بیوی اور بچوں کو گولی مار دی۔جس میں5افراد خاندان نے موقع پرہی دم توڑ دیا جبکہ ایک زخمی ہے اور اسپتال میںداخل ہے۔

ہلاک شدگان میں50سالہ حلوائی محمد طفیل، اس کی بیوی40سالہ مجیدہ بی بی اور دو بیٹے و ایک بیٹی جن کی عمر 20،18اور16سال ہیں، شامل ہیں۔ ڈی ایس پی بھلول خالد خان نیازی نے کہا کہ لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ موقع واردات سے دستیاب شواہد کی روشنی میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five of a sweet owners family killed in sargodha pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply