راولپنڈی کار حادثہ میں میاں بیوی اور تین کمسن بچیاں ہلاک

اسلام آباد: راولپنڈی سے موصول ایک افسوسناک خبر میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز علی الصباح ایک سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد بشمول کچھ بچے ہلاک ہو گئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی کار گوجر خان تحصیل میں مرفید پھاٹک کے قریب ایک زیر تعمیر پل کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہلاک شدگان میں میاں بیوی اور تین کمسن بیٹیاں شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔یہ لوگ عید تعطیلات منانے کے بعدچکوال سے اسلام آباد واپس جارہے تھے۔ہلاک شدگان کی شناخت 35سالہ عمران، اہلیہ 25سالہ عظمت بی بی کے طور پر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں حادثہ میں ان کی 8،6اور5سال کی تین بچیوں کی ابھی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five of a family killed in rawalpindi car crash in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply