کوئٹہ پولس کے ساتھ مسلح تصادم میں 5انتہا پسند ہلاک

کوئٹہ:پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یہاں چشمہ اچوزئی علاقہ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب میں ہوئے مسلح تصادم میں 5انتہا پسندں کو ہلاک کر دیا۔موصول اطلاع کے مطابق چشمہ اچوزئی میں گشت کر رہی ایک پولس وین پر مسلح افراد نے فائر جھونک دیے جس پر پولس عملہ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے گولیاں چلائیں۔ فائرنگ کے تبادلہ میں پانچ انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔
ایک پولس افسر نے میڈیا سے سر عام بات کرنے کا اختیار حاصل نہ ہونے کے باعث اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ انتہا پسندوں سے مسلح تصادم میں الجھے پولس عملہ کی مدد کے لیے دیگر سیکورٹی فورسز بھی جائے وقوعہ پہنچ گئیں ۔انہوں نے کہا کہ اس تصادم میں ایک پولس جوان بھی زخمی ہو گیا۔اسے کوئٹہ کے سول اسپتال مین داخل کر دیا گیا۔
تصادم کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئیم اور لوگوں نے خود کو گھروں تک محدود کر لیا۔واضح رہے کہ اتوار کو بھی انتہا پسندوں نے اسی علاقہ میںگھات لگا کر حملہ کیا تھا جس میں دو پولس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: five militants killed in quetta encounter with police in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply