نواز شریف کے طبی معائنہ کے لیے میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی: جسم میں پانی کی شدید قلت ہوجانے سے گردوں کی کارکردگی متاثر ہو نے کے ساتھ ساتھ دل کا مرض بھی ہوجانے کے باعث جیل میں قید معزول وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف کے طبی معائنہ کے لیے ایک چار رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پیمس)کے شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر نعیم ملک، میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر شاجی صدیقی ، ڈاکٹر سہیل تنویر اور ڈاکٹر مشہود پر مشتمل طبی بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر اعجاز قدیر کی قیادت میں یہ طبی بورڈ ایک چلتی پھرتی لیباریٹری کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔

دریں اثنا نوا ز کو طبی معائنہ کے لیے جیل کوٹھری سے جیل کے ہی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ نگراں حکومت چاہتی ہے کہ میڈیکل بورڈ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ ریٹائرڈ میجر جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نواز کی رپورٹ کی جانچ پڑتال کرے۔

نواز شریف چاہتے ہیں کہ انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی (آر آئی سی)منتقل کر دیا جائے جبکہ حکومت انہیں پیمس منتقل کرنا چاہتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پ سابق وزیر اعظم کے لیے یمس میں وی آئی پی وارڈ تیار کیا جا رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five member medical team reaches adiala jail for nawazs check up in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply