خیبر پختون خوا میں جانور کی قربانی پر تکرار خونیں تصادم میں تبدیل،5ہلاک7زخمی

مردان:خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں عید الضحےٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے دوران کچھ لوگوں میں جھگڑا ہو گیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خطرناک صورت اختیار کر لی اور دونوں طرف سے گولیاں چلنا شروع ہو گئیں۔

فائرنگ کے تبادلہ میں کم ا زکم5افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ پولس کے مطابق تورو کے ڈھکی میں بقر عید کے روز خان غالب اور اس کے ایک رشتہ دار نوشیر کے گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

جس میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ہلاک شدگان میں ایک راہگیر بھی شامل ہے ۔اس فائرنگ میں ایک گروپ کے دو بھائی اور دوسرے گروپ میں ایک چچا بھتیجہ ہلاک ہو ئے۔

پانچواں راہگیر تھا۔میتوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ملزموں کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں پولس کی بھاری جمیعت تعینات کر دی گئی ہے۔ملزموں کی تلاش تیزی سے کی جارہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed seven injured in mardan in fight on eid in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply