لاہور کی ایک بیکری میں آتشزدگی،5ہلاک

لاہور: یہاں کی برکات مارکٹ میں واقع ایک بیکری میں آتشزد گی سے کم از کم5افراد ہلاک ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق یہ آگ صبح ساڑھے چھ بجے پنجاب یونیورسٹی کے قریب واقع کثیر منزلہ پلازہ گارڈن ہائٹس کی نچلی منزل پر لگی تھی۔جو پھیلتے ہوئے بلڈنگکے اوپری منزلوںپر واقع اپارٹمنٹس اور دفاتر تک پھیل گئی۔
آگ بجھانے والی تقریباً دو درجن گاڑیاںآگ بجھانے پہنچیں ۔رسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے 10افراد کو نکال لیا لیکن ان میں سے پانچ جناح اسپتال لے جائے جاتے ہوئے دم گھٹنے کے باعث دم توڑ گئے ۔
لاہور کے مئیر ریٹائرڈ کرنل مبشر جاوید نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔ہلاک شدگان کی شناخت 40سالہ شاہد، 30سالہ طالب،25سالہ شہبازاور15 سالہ شکیل کے طور پر کی گئی ہے۔ 28سالہ شخص کی شناخت نہیںکی جا سکی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed in lahore bakery fire in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply