داعش سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بحریہ کے5 افسران کو سزائے موت

اسلام آباد:نیوی کے ایک ٹریبونل نے 6ستمبر2014کو کراچی بحریہ ڈوک یارڈ حملہ کیس میں بحریہ کے پانچ افسروں کو سزائے موت سنادی۔سزائے موت پانے والوں میں سے ایک کے والد ریٹائرڈ میجر سعید احمد نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ان کے بیٹے سکنڈ لیفٹننٹ حماد احمد اور چار دیگر افسروں کو دو سال پہلے یوم دفاع پر بحریہ ڈوک یارڈ حملہ کا مجرم قرار دیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان پر دہشت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے، بغاوت، مجرمانہ سازش اور ڈوک یارڈ میں اسلحہ لے کر گھومنے کے الزامات طے کیے گئے تھے۔مسٹر سعید نے کہا کہ ان کے بیٹے کو بحریہ افسران نے صفائی پیش کرنے تک کا موقع نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے اور دیگر چار افسروں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔کیونکہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ حفاظتی بندوبست میں سقم نہ پایا گیا ہو۔

Title: five is linked navy officers get death sentence in dockyard attack case | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply