اسلامی جمیعت طلبا کا پنجاب یونیورسٹی میں ثقافتی میلہ پر پتھراؤ،5زخمی

لاہور: پولس ذرائع کے مطابق لاہور کی پنجاب یونیوسٹی میں اس وقت پانچ افراد زخمی ہو گئے جب وہاں منعقد پختون ثقافتی میلے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی جمیعت طلبا نے یونیورسٹی پر دھاوا بول دیا اور زبردست پتھراؤ کر کے میلہ کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی۔
طلبا کے دو گروہوں میں ہونے والے اس تصادم کی خبر ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ گئی اور تشدد پر آمادہ ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گولے چھوڑے۔ پانچوں زخمیوں کو جناح اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ یہ ثقافتی میلہ پنجاب یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریشن کی اجازت سے منعقد کیا گیا تھا۔لیکن اسلامی جمیعت طلبا کو اس پر اعتراض تھا اس لیے اس کے کارکنوں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five injured at punjab university as ijt halts cultural event in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply