بلوچستان میں ریلوے پٹری پر بم دھماکے،5ہلاک17زخمی

کوئٹہ:بلوچستان کے بولان ضلع میں دہشت گردوں نے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنا کر ریلوے ٹریک پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے کر دیے جس میں کم ا زکم 5افراد ہلاک اور 17دیگر زخمی ہو گئے۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہواہے کہ بلوچستان کے بولان ضملع میں آب گم علاقہ کے قریب سے گذر رہی ایک ریلوے لائن پر ایک بم نصب کر دیا گیا۔
اس بم کے پھٹنے کے ٹھیک20منٹ بعد اسی علاقہ میں تھوڑی دوردوسرا بم دھماکہ ہوا۔ لیکن ریلوے کے ایک سینیئر افسر حمید گل نے کہا کہ دوسرا دھماکہ بھی اسی جگہ ہوا جہاں پہلا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا اور وہاں کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ۔
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ثناءاللہ ظہیری نے ان دھماکوں کی شدت سے مذمت کی اور بلوچستان کے پولس انسپکٹر جنرل کو ہدیت کی وہ تحقیقات کر کے جلد رپورٹ پیش کریں۔واضح رہے کہ جنوری میں بھی بلوچستان کے بی بی ضلع میں متھیری کے قریب جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنا کر ریلوے ٹریک کو بم دھماکہ سے اڑادیا گیا تھا جس میں دو بوگیوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five dead as two blasts target jaffar express in balochistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply