کراچی میں زیر تعمیرمسجد کا چھجہ گرنے سے 5 نمازی جاں بحق

کراچی: یہاں نماز جمعہ کے دوران ایک زیر تعمیر مسجد کا چھجہ گر جانے سے کم از کم5نمازی جاں بحق اور10دیگر زخمی ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ شمالی ناظم آباد کے بلاک ایچ میں مسجد عثمان غنی کی چھت کے ملبہ کے نیچے متعدد افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں دبے ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو ضیاءالدین اسپتال اور عباسی شہید اسپتال میں داخل کر دیا گیا ان میں سے چار کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے۔اس عارضی چھت کی توسیع رمضان میں نمازیوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر دھوپ سے بچاو¿ کے لیے کی گئی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five dead as makeshift roof collapses during friday prayers in karachi mosque in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply