پاکستان میں بھی دسمبر تک میٹرو ٹرین دوڑنے لگے گی،ڈبوں اور انجن کا پہلا سیٹ چین سے لاہور پہنچ گیا

اسلام آباد: پڑوسی ملک ہندوستان کے مختلف شہروں میں میٹر ٹرین سروس سے عوام کو سڑکوں پر ٹریفک کے اژدہام،سفری وقت میں کمی اور ساتھ ہی پولوشن اور جام سے ملنے والی راحت نے پاکستان کو بھی میٹرو ٹرین سروس شروع کرنے پر مجبور کر دیا۔موصول اطلاع کے مطابق پاکستان میں عنقریب میٹرو ٹرین سروس کا افتتاح ہونے والا ہے، جس سے نہ صرف پورے ملک میں نقل و حرکت کا نظام تبدیل ہو جائے گا، بلکہ ٹریفک اور ٹریول ٹائم میں بھی نمایاں کمی واقع ہو گی۔
علاوہ ازیں یہ پروجیکٹ عام لوگوں کے لئے آسان سفرکی سہولت اور معیشت میں اضافہ کرے گا۔اپنی طرز کے اس منصوبے میں، پاکستان بڑے پیمانے پر تیزی سے ٹرانزٹ کا نظام متعارف کرا رہا ہے، جو ڈرائیورلیس نظام کے تحت، مکمل طور پر خود کار طریقے سے چلے گی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اعلان کیا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین (اوایل ایم ٹی) کے کوچز کا پہلا سیٹ اور انجن چین سے لاہورپہنچ چکے ھیں۔اس ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز دسمبر میں ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اورینج لائن پروجیکٹ پاکستانی مسافروں کو جدید، محفوظ، تیزترین اور سستی نقل و حمل کی سہولیات فراہم کرے گا۔اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہ پاکستان کی پہلی میٹرو ٹرین سروس، دارالحکومت اسلام آباد کی بجائے لاہور میں شروع کی جا رہی ہے میٹرو کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ لاہور میں اس پروجیکٹ کو کرنے کی وجہ شہر کی آبادی ہے جہاں سات ملین لوگ روزانہ سفر کرتے ھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ٹرین سروس روزانہ000 250مسافروں کے لئے نقل و حمل کا ذریعہ ہو گی ۔
جو چند برس بعد بڑھ کر 5لاکھ یومیہ ہو جائے گی۔اورنج لائن میٹرو ٹرین سٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ خواجہ احمد حسن نے میڈیا کو بتایا کہ 75 فی صد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اس کے علاوہ ، 74 میگاواٹ بجلی پر چلنے والی اس ٹرین کو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے بجلی فراہم کی جائے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: First train of pakistans metro service unveiled in lahore in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply