قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب، لیکن وزیر اعظم کے طور پر عمران خان کی حلف برداری میں تاخیر کا امکان

اسلام آباد: پاکستان کی نو منتخب15ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس13اگست بروز پیر منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس عام انتخابات کے ،جس میں عمران خان قیادت والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سب سے بڑی واحد پارٹی بن کر ابھری ہے،19روز بعد ہو رہا ہے۔

آئین کے مطابق عام انتخابات کے21روز کے اندر اندر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا جانا لازمی ہے۔چونکہ عام انتخابات 25جولائی کو ہوئے تھے اس لیے ہر حال میں 15اگست سے پہلے اجلاس بلانا لازمی ہے۔ اسی آئینی تقاضہ کے پیش نظر صدر ممنون حسین نے نگراں وزیر اعظم نصیر الملک کی سفارش پر اجلاس طلب کر لیا۔

چونکہ 14اگست یوم آزادی ہے اور عام تعطیل رہے گی اس لیے اجلاس 13اگست کو ہوگا۔پہلے روزز نو منتخب ممبران اسمبلی حلف لیں گے ۔اس کے بعد اسمبلی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔آئندہ دوروز کے دوران قومی اسمبلی ایوان کا قائد (وزیر اعظم )بھی منتخب کر لیا جائے گا۔ چونکہ پی ٹی آئی نے342رکنی اسمبلی میں 180اراکین کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے اس لیے عمران خان کا وزیر اعظم بننا طے ہے۔

واضح ہو کہ 272سیٹوں پر براہ راست انتخاب ہوتا ہے اور باقی70اراکین نامزد کیے جاتے ہیں جن میں 10خواتین اور باقی مذہبی اقلیتوں سے نامزد کیے جاتے ہیں جنہیں 5فیصد سے زائد ووٹ ھاصل کرنے والی پارٹیوں میں ان کی ایوان میں نمائندگی کے تناسب سے تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

چونکہ پی ٹی آئی نمائندگی کے لحاظ سے سب سے آگے ہے اس لیے اس کو اتنے نامزد اراکین مل جائیں گے کہ اسے حکومت سازی میں چنداں دشواری نہیں ہوگی۔ عمران خان یوم آزادی کے موقع پر 14اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینا چاہتے تھے لیکن کچھ تکنیکی وجوہ سے وہ15اگست سے پہلے حلف نہیں لے سکتے ۔

بلکہ اس میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ صدر ممنون 16اگست کی صبح 3روزہ غیر ملکی دورے پر جارہے ہیں۔لیکن پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حلف برداری مٰن او¿تاخیر نہیں ہونے دی جائے گی اور نگراں صدر کے طور پر سینیٹ چیرمین صادق سنجرانی حلف دلا سکتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: First session of pakistans 15th parliament summoned on monday in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply