اسلام آباد: دنیا بھر میں موذی مرض کورونا وائرس سے 7164اموات کے بعد گذشتہ روز بحرین میں پہلی موت کے بعد منگل کے روز پاکستان میں بھی اس متعدی مرض سے ایک موت ہو گئی۔ اس مرض سے متاثر دنیا کے 160ممالک میں اٹلی اور اسپین اور ایشیا میں چین کے بعد ایران پر اس موذی مرض میں مبتلا اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعدادمیں پیش پیش ہیں۔ چین میں اب تک 3ہزار 226ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اٹلی میں جہاں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مزید3ہزار 233کیسز سے اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 28ہزار پیر کے روز مزید349مریضوں کے دم توڑ جانے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2158ہو گئی ہے وہیں دوسری جانب ایران میں، جہاں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے سیاسی قیدیوں سمیت تقریباً85ہزار قیدیوں کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ، پیر کے ہی روز 129اموات کے ساتھ اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 863ہو گئی ہے۔۔ اسپین میں 342،فرانس میں148، جنوبی کوریا میں81،امریکہ میں87، برطانیہ میں 55، ہالینڈ میں24، جرمنی میں17، سوئزر لینڈ میں19اور جاپان میں 24لوگ اس مرض میں مبتلا ہو کر دم توڑ چکے ہیں۔یورپ میں اس مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک اٹلی اور اسپین ہیں۔ اٹلی کے بعد سب سے زیادہ متاثر ملک اسپین میں گذشتہ24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید1000نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ا انگلستان کا یک کرکٹر بھی، جو پاکستان سوپر لیگ میں کھیل رہا تھا،شامل ہے۔ جیو نیوز کے مطابق معروف کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے بتایا کہ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز لندن میں کورونا وائرس ٹیسٹ کروا رہے ہیں، شاید ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی کچھ علامات سامنے آئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *