پی او کے میں ہندوستان کی فائرنگ، 3ہلاک

مظفر آباد:پاک مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ہندوستانی فوج کی طرف سے گولہ باری کی گئی، جس میں 3 تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ اطلاع پاکستانی فوجی اہلکاروں نے دی ہے۔ مقامی پاکستانی اہلکار سردار ذیشان نثار نے بتایا کہ صبح سے ہی ناکیال سیکٹر میں شدید گولہ باری جاری ہے۔انہوں نے گولہ باری میں تین اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دوافراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی فوجی دستے کو لائن آف کنٹرول پر سرحد ی علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنانے کا مورد الزام ٹھہرایا۔
ایک دیگر مقامی اہلکار سردار وحید نے بتایا کہ ہندوستانی فوج کی طرف سے پاک مقبوضہ کشمیر کی نیلم وادی میں گولہ باری کی گئی، جس میں دنجارہ گاؤں کے نزدیک ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گ?ا اور اس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Firing by indian army in pok 3 killed in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply