مسلم لیگ نواز کے طلال چودھری پانچ سال کے لیے نااہل قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے شعلہ بیان لیڈر طلا ل چودھری کو توہین عدالت کیس میں عدالت برخاست ہونے تک کی قید اوریک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ایک تین ججی بنچ کے ذریعہ 11جولائی کو محفوظ رکھنے کے بعد جمعرات کے روزسنائے گئے اس فیصلہ سے مسٹر چودھری پانچ سال تک کوئی انتخاب نہیں لڑ سکیں گے کیونکہ وہ سزا سائے جاتے ہی پانچ سال کے لیے نااہل ہو گئے۔چودھری توہین عدالت کے مرتکب قرار دیے جانے والے تیسرے پی ایم ایل این لیڈر ہیں ۔

اس سے قبل نہال ہاشمی اور دانیال عزیز کو سزا سنائی جاچکی ہے۔15مارچ کو سپریم کورٹ نے چودھری کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیا تھا۔لیکن چودھری نے خود کو بے قصور بتایا تھا۔3مئی کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں مزید شواہد پیش کرنے کے لیے مہلت دینے کے لیے چودھری کی درخواست بھی خارج کر دی تھی۔

اور 11جولائی کو عدالت عظمیٰ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے آج جمعرات کو سنایا گیا۔واضح ہو کہ طلال نے جران والا میںجنوری 2018کو پی ایم ایل این کی ایک ریلی میںکہا تھا کہ ایک دور تھا جب کعبہ بتوں سے بھر اتھا اور آج پاکستان کی عدلیہ بھی بتوں سے اٹی پڑی ہے۔

اپنی اسی تقریر میں چودھری نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب انہیں باہر پھینک دو، اسے عدالت سے باہر پھینک دو۔ یہ انصاف نہیں دیں گے بلکہ اپنی ناانصافی جاری رکھیں گے۔ جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیا۔اور آج اس کا نتیجہ سامنے ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Firebrand pml n leader talal chaudhry sentenced for contempt of court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply