پاکستان میں جہازوں کی مرمت کے یارڈمیں کھڑے ایک جہاز میں آتشزدگی،5ہلاک

کراچی:(یو این آئی)پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جہازوں کی مرمت کے یارڈ میں کھڑے ایک پرانے ایل پی جی جہاز میں آگ لگنے سے3 گودی مزدورہلاک ہو گئے۔
لبیلا ضلع کے ،جس کی کہ حدود میں گڈنہ شہر آتا ہے، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گدنی یارڈ کے پلاٹ نمبر 60 میں ایک پرانے ایل پی جی جہاز کو تباہ کرنے کے کام میں 55 سے زائد ملازمین لگے تھے، اسی دوران آگ لگ گئی۔ 70 ملازمین کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔
یہ جہاز سالویج یارڈ ایسوسی ایشن کے سابق صدر رضوان دیوان کا تھا جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بچاؤ کارکنان اب بھی لوگوں کو ڈھونڈنے میں لگے ہیں۔ اس یارڈ میں گزشتہ سال دسمبر میں بھی آگ لگ گئی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire at ship breaking yard kills 5 workers in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply