عوام علاقائی عصبیت سے بالاتر ہوکر حکومتی مظالم کے خلاف متحد ہو جائیں: زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں ہر قیمت پر ہر حال میں اور ہمہ وقت جھوٹ، ظلم و ستم اور زیادتیوں کے خلاف نبرد آزما رہنے کی تلقین کی۔ انہوںنے کہا کہ آج امام حسین اور شہیدان کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم ھوٹ ،دھوکہ ، فریب ، ظلم و ستم اور زیادتیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے ان کے نقش قدم چلیں گے۔انہوں نے ملک میں سیاسی حریفوں کے خلاف سرکاری جابر طاقتوں کے ظلم و ستم کی شدت سے مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی ٹہنی کبھی پھلتی نہیں اور یہ کہ ظلم و ستم ، ناانصافی اور زیادتی کبھی کامیاب نہیں ہوتی ہیں۔اور ا موجودہ حکومت کو بھی اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف طلم و ستم اور زیادتیوں سے کوئی کامیابی نہیں ملے گی۔زرداری نے علاقائی عصبیت سے بالا تر ہو کر جابرانہ اور مطلق العنانہ طاقتوں کے خلاف متحد ہوجانے کی عوام کو تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کی اتنی ضرورت کبی نہیں رہی جتنی کہ آج ہے۔
Fight falsehood, tyranny and oppression at all costs: Zardari

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fight falsehood tyranny and oppression at all costs zardari in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.