خیبر پختون خوا میں چار سالہ بچی سے ریپ اور قتل کے الزام میں رشتہ کا بھائی گرفتار،اقبال جرم کر لیا

پشاور: گذشتہ ماہ جنوری میں مردان کے کھیت میں مردہ پائی جانے والی ایک چار سالہ بچی سے ریپ اور پھر قتل کرنے کے شبہ میں خیبر پختون خوا پولس نے اس کے 15سالہ چچا زاد بھائی کوگرفتار کر لیا۔
خیبر پختون خوا کے انسپکٹر جنرل صلاح الدین محسود نے کہاکہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا س گتھی اک جسے سلجھانے کے لیے اس کا کوئی سرا نہیں مل رہا تھاجائے وقوعہ پر ایک پیڑ کے پتے پر ٹپکی خون کی ایک بوند پائے جانے کے بعد ڈی این اے نمونوں سے ملان کر کے تلاش کر لیا گیا۔
آئی جی نے دعویٰ کیا کہ یہ قبل از قتل اقدام جنسی زیادتی کیس ہے۔ پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی نے تصدیق کی تھی کہ اس بچی کو قتل کرنے سے پہلے اس سے جنسی زیادتی کی گئی تھی۔سپریم کورٹ نے بھی اس معاملہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے صوبائی پولس کی کارکردگی پر انگلی اٹھائی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fifteen year old cousin arrested for murder of mardan minor girl ig kp in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply