پشاور میں جماعت الدعویٰ کے مدرسہ پر حملہ،15زخمی

پشاور:پشاور کے تہکار علاقہ میں اتوارکی شب جماعت الدعویٰ کے مدرسہ پر کیے گئے ایک حملہ میں تین بچے سمیت15افراد زخمی ہو گئے۔ پشاورچھاو¿نی کے پولس سپرنٹنڈنٹ کاشف کے مطابق حملہ آوروں نے بیت المکرم الحدیث مدرسہ پر اس وقت حملہ کر دیا جب درس و تدریس کا کام مکمل ہونے کے بعد مدرسہ کے لوگ مطبخ میں کھانا کھانے میں مشغول تھے۔ حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور ہتھ گولے بھی مارے۔ اس حملہ میں ایک حملہ آور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا اسے پشاور کے ملٹری ہاسپٹل میں داخل کر دیا گیاجہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔کاشف نے بتایا کہ گرفتار حملہ آور سے تفتیش میں مدرسہ پر حملہ کے پس پشت کارفرما محرک پر کچھ روشنی پڑ سکتی ہے۔خیبر ٹیچنگ ہاسپٹل نے مدرسہ پر حملہ میں زخمی ہونے والے 16زخمیوں کو اسپتال لائے جانے کی تصدیق کر دی۔ان میں سے 4کو مرہم پٹی کر کے بھیج دیا گیا جبکہ باقی 11اسپتال میں داخل کر لیے گئے۔

Title: fifteen people injured in a late night attack on a jamaatud dawa madrassah | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply