بلوچستان میں15افراد کا اجتماعی قتل، گولیوں سے چھلنی لاشیں پڑی ملیں

کوئٹہ: پاکستانی پولس کو ایران کی سرحد سے متصل ایک علاقہ میں گولیوں سے چھلنی15لاشیں ملی ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں سے مزدورں کو غیر قانونی طریقہ سے یورپ لے جانے کے لیے انسانی اسمگلنگ کے لیے آسان راستہ مل جاتا ہے۔
ضلع کمشنر بشیر احمد بنگل زئی نے بتایا کہ یہ تمام لاشیں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے600کلومیٹر کی دوری پر واقع پہاڑی خطہ بلیدامیں پائی گئیں۔
انہون نے کہا کہ ان لاشوں کے پاس جو دستاویزات ملی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ غیر قانونی طریقہ سے ایران جا رہے تھے۔تاہم یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ ان لوگوں کو کیوں ہلاک کیا گیا۔
یہ سب لوگ پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب کے رہائشی تھے۔بنگل زئی نے کہا کہ ان کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fifteen bullet ridden bodies found in balochistan province in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment