پنامہ کیس مشترکہ تحقیقات ٹیم کے سابق سربراہ واجد ضیاءاحتساب عدالت میں حاضر ہو گئے

اسلام آباد: پنامہ کیس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سابق سربراہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر واجد ضیاءسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کلاف کرپشن کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کے روبرو حاضر ہو گئے۔ضیاءنے عدالت کو مطلع کیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 5مئی کو سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی جانےوالی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے ان کا نام پیش کیا تھا۔
اس کے بعد انہوں نے اسحاق ڈار سے متعلق جو کارروائی کی اس سے عدالت کو مطلع کرتے ہوئے بتایا کہ ڈار کے1991میں مالی گوشوارے کے مطابق اثاثہ جات91لاکھ روپے کے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اثاثہ جات2008-09میں بڑھ کر 831.6ملین روپے ہو گئے تھے۔اس سے قبل جیسے ہی سماعت شروع ہوئی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ضیاءکے بارے میں معلوم کیا کہ وہ کہاں غائب ہیں۔کیونکہ انہیں آج دو آخری گواہوں کے طور پر تحقیقاتی افسر نادر عباس کے ساتھ اپنا بیان قلمبند کرانا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fias wajid zia submits jit report records statement in corruption case against dar in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply