الطاف حسین کے سمن بین الاقوامی اخبارات میں شائع کرائے جائیںگے:ایف آئی اے

لاہور: وفاقی تحقیقایت ادارے (ایف آئی اے) نے بین الاقوامی ابلاغی ذرائع میں اشتہارات کے توسط سے متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو طلب کرنے کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت میںایک رپورٹ داخل کر دی۔
عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے خصوصی استغاثہ خواجہ امتیاز نے عدالت کو مطلع کیا کہ ایجنسی نے 22دسمبر کو ایک ایڈورٹائزنگ ادارے سے رابطہ کیا تھا اور 5جنوری کو اسے جواب موصول ہوا تھا۔
انہوں نے مزید بتا یا کہ 1.3ملین روپے کی لاگت سے یہ سمن نیو یارک ٹائمز اور دی گارجین میں شائع ہوںگے۔جس پر عدالت کے جج شاہ رخ امجد نے استفسار کیا کہ اشتہارات میں الطاف کا صرف پاکستان کا پتہ کیوں دیا گیا ۔برطانیہ میں ایم کیو ایم کے بانی کی رہائش گاہ کا نام کیوںشامل نہیںکیاگیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fia to print altaf hussains court summons in international newspapers in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply